1

موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، منظوری بھی دے دی گئی

موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، منظوری بھی دے دی گئی

ملتان ( پرائم نیوز) محرم الحرام کے دوران ملتان پولیس کی درخواست پر یوم عاشورہ پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون بند رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے. لاہور سمیت پورے پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند ہوں گے. فوج کی 2 کمپنیاں اور رینجرز کی بھی 2 کمپنیوں کی منظوری دے دی گئی ہے. ملتان پولیس نے مزید فوج کی 3 کمپنیاں مانگ لی ہیں‌جبکہ 9ویں محرم کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کیلئے لکھ دیا گیا ہے.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملتان پولیس نے سکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دے دی ہے. اس سلسلے میں پاک فوج کی 5 اور رینجرز کی 2 کمپنیاں مانگی گئی تھیں تاہم حکومت کی جانب سے پاک فوج کی 2 اور رینجرز کی بھی 2 کمپنیوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ملتان پولیس نے یوم عاشورہ پر موبائل فون کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کیلئے بھی تحریری طور پر حکومت کو آگاہ کیا تھا. حکومت نے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں