1

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اور بھارت کے مابین معاملات درست کرنے کیلئے اہم شخصیت میدان میں کود پڑی

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اور بھارت کے مابین معاملات درست کرنے کیلئے اہم شخصیت میدان میں کود پڑی

نیو یارک ( پرائم نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی، ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پاک بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن بحال کرنے کی کوشش کریں.

بانکی مون نے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مکمل فعال نہ ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سکیرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور ان کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا. بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی اور 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں