1

عدنان سمیع نے نمک حرامی کی تمام حدریں پار کر دیں، ایسا بیان دے دیا کہ پاکستانی عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

عدنان سمیع نے نمک حرامی کی تمام حدریں پار کر دیں، ایسا بیان دے دیا کہ پاکستانی عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی میں دونوں ملکوں کی عوام اپنے ملک کا دفاع سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے میں‌مصروف ہے مگر عدنان سمیع جو کہ پاکستان سے بھارت منتقل ہو گیا ہے اس نے پچھلے دنوں‌ وطن عزیز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے بعد آج پھر وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے جس سے پاکستانی عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہے. عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بے شرمی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں. اس کا کہنا ہے کہ میرے ٹوئٹر پیغام پر پاکستانی عوام کے شدید رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی دہشتگرد ہیں.

خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور انڈین نیشنلٹی کے خواہشمند معروف گلوکار عدنان سمیع نے کل اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کرنے پر بھارت وزیراعظم اور بھارت آرمی کو مبارکباد پیش کی اس نے بھارتی افواج کیلئے ہماری بہادر فوج کا لفظ استعمال کیا ہے. مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس نے بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد بھی پیش کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں