1

پاک بھارت کشیدگی، معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا، دفاعی تجزیہ نگار نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

پاک بھارت کشیدگی، معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا، دفاعی تجزیہ نگار نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) دفاعی تجربہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ غیر ریاستی عناصر دونوں ملکوں کو جنگ کی دلدل میں پھنسا سکتے ہیں وائس آف امریکہ کے مطابق تجزیہ کار کامران بخاری کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دعوؤں پر یقین کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ دونوں سرجیکل سٹرائیک کے نتائج اور ثمرات میں اضافہ کر کے پیش کر رہے ہیں ہو سکتا ہےکہ نریندر مودی عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ایک حملہ کیا ہو.

ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی خطرناک ہے کیونکہ دونوں ملکوں کو غیر ریاستی عناصر جنگ میں گھسیٹا جا سکتا ہے. علاوہ ازیں سابق پارلیمنٹیرین عابدہ حسین کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ہٹ دھرمی اختیار کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور سویلین قیادت ایک ہی پیچ پرہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں