1

یا اللہ رحم، پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یا اللہ رحم، پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ناران ( پرائم نیوز) ناران اور گردونواح میں 3-3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے. خیبر پختونخواہ کی وادی ناران اور گردونواح میں 3-3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے کی وجہ سے اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں