1

پاک بھارت کشیدگی، سعید اجمل نے نمٹنے کا ایسا آسان حل بتا دیا کہ جان کر ہر پاکستانی آمادہ ہو جائے

پاک بھارت کشیدگی، سعید اجمل نے نمٹنے کا ایسا آسان حل بتا دیا کہ جان کر ہر پاکستانی آمادہ ہو جائے

مظفر آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے معروف آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے بھی کرکٹ ہوتی ہے، اب بھی ہونی چاہیئے، دونوں طرف سے محبت کا پیغام دیا جائے تو کشید گی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے.

مظفر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی ختم کی جا سکتی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈے میں ناکامی کا بنیادی سبب آئے روز کی تبدیلیاں ہیں، ایک روزہ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک میچ کھلا کر ڈراپ کر دیتے ہیں. معروف آف اسپنر نے کہا ہے کہ انشاہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے میں بھی وائٹ واش کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں