1

رائے ونڈ مارچ، سب سے زیادہ کس شہر کے افراد نے شرکت کی؟ تفصیلات جان کر دنگ رہ جائیں گے

رائے ونڈ مارچ، سب سے زیادہ کس شہر کے افراد نے شرکت کی؟ تفصیلات جان کر دنگ رہ جائیں گے

لاہور ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی مارچ میں شرکت کیلئے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے کارکنوں کے قافلے رائے ونڈ لاہور کی طرف رواں دواں ہیں. پاکستان تحریک انصاف کے آج رائے ونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسہ کیلئے مختلف شہروں سے کارکن مقامی رہنماؤں کی قیارت میں‌ روانہ ہو رہے ہیں، بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکن بلے اٹھائے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو رہے ہیں.

فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور اور پنجاب کے دیگر شہروں کے کارکن پی ٹی آئی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.

ملتان میں‌ڈیرہ اڈہ چوک سے ایم این سے عامر ڈوگر کی قیادت میں گاڑیوں پر قافلہ لاہور روانہ ہو گیا ہے، اس موقع پر کارکن کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں اور جھومر پارٹی نے جھومر بھی ڈالا.

سوات سے رائے ونڈ مارچ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کی قیادت میں 120 گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں