1

مسلم لیگ (ن) سے ایک شرط پر بات کریں گے اور وہ یہ ہے کہ…! پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) سے ایک شرط پر بات کریں گے اور وہ یہ ہے کہ…! پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت سے گفتگو کرنے پر ایک شرط کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ احتساب کیلئے تیار ہو جائے بات کریں ہم ان سے پاکستان کیلئے تیار ہیں، قوم تیار ہو جائے وطن کی مٹی ان کو پکار رہی ہے، 2013ء میں عمران خان نے ملک میں جدوجہد کا جو پودا لگایا اب اسکے پھل اور رزلٹ دینے کا وقت آ چکا ہے، عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ، بھارتی جارحیت پر 20 کروڑ پاک افواج کے ساتھ ہے، بھارت کو منہ توڑ جوب دیا جائے گا.

جمعہ کے دن پارٹی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور اسد عمر کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین محمود شریشی کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں پورے ملک سے قافلے شریک ہوئے ہیں جو ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں عمران خان ایک روایتی سیاستدان نہیں وہ ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے. (ن) لیگ کی حکومت ملکی دفاع پر بات کرنے کے بارے میں سوال کے ایک جواب میں شاہ محمود شریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ہم (ن) لیگ سے بات کرنے کو تیار ہیں. (ن) لیگ احتساب کیلئے تیار ہو جائے بات کریں ہم ان سے پاکستان کیلئے تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں