1

بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ، پاک فوج پوری طرح الرٹ، ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ، پاک فوج پوری طرح الرٹ، ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) لائن آف کنٹرول کے پیش نظر حکومت نے پی ایس او کو آئل ایمر جنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ایس او کو ہدایت دی ہے کہ وہ تیل کا ذخیرہ ممکنا حد تک بڑھائے اور دفاعی اداروں کی طلب کے مطابق تیل کی فراہمی یقینی بنائے. پی ایس او کو جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تیل کا غیر ضروری استعمال ترک کیا جائے. پاک فضائیہ اور پاک آرمی کیلئے وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھا جائے.

واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر آج کشیدگی کے باعث پاک آرمی ایئر فورس ہائی الرٹ رہی. بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے. پاکستان کی جوابی کاروائی میں کم از کم 12 بھارتی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے. پاکستان کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں تاہم کشیدگی ابھی بھی برقرار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں