1

پاک بھارت کشیدگی، جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر اہم مقام پر پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی، جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر اہم مقام پر پہنچ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہاں وہ مختصر دورے میں اہم جائزہ لیں گے. نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مصروفیات کیا ہوں گی اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا رہا البتہ وہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ہنگامی دورہ لاہور پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں ہے.

دوسری طرف وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پرمذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے. اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے. اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا. سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور ایل او سی جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا. کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اسلام آباد میں مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور مختلف ملکوں سے یاداشتوں کے مسودوں کی بھی منظوری دی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں