1

’’ ہم تیار ہیں، بھارت میں اتنی ہمت ہے تو وہ بھی تیار ہو جائے‘‘ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم نے دبنگ اعلان کر دیا

’’ ہم تیار ہیں، بھارت میں اتنی ہمت ہے تو وہ بھی تیار ہو جائے‘‘ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں، بھارت میں اتنی ہمت ہے تو وہ بھی تیار رہے، میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے، بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم و جبران کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا. ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے قوم کا ہر بچہ بچہ تیارہے. ہم خطے میں امن و امان کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں ہمارے ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں. ہماری توانائیاں عوام کے مستقبل فلاح و بہبود اور تعمیر ترقی کیلئے گامزن ہیں، غربت کےخاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں. وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ پاکستان کی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا.

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ایجنڈہ سر فہرست ہو گا. وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے خطاب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا. وزیراعظم غیرملکی سربراہوں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے. اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کی صورت حال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے.، اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھی جائزہ لیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں