1

بھارت سے بڑھتی ہوئی کشیدگی، چیف جسٹس نے بھی بھارت کے منہ پرزور دار طمانچہ مار دیا

بھارت سے بڑھتی ہوئی کشیدگی، چیف جسٹس نے بھی بھارت کے منہ پرزور دار طمانچہ مار دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے.نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا ہے. چیف جسٹس کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی ہم منصب نے دی تھی.

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتا. گلوبل کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہو گی. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں