1

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز حد تک کمی کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز حد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار سے کم ہو کر 51 ہزار روپے کی سطح پرآ گئی ہے. جمعرات کے دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں 6 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1319 ڈالر ہو گئی ہے. آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 52 ہزارسے کم ہو کر 51 ہزار 800 روپے پرآ گئی ہے اسی طرح 171 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ 1 تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے برقرار رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں