1

صبح صبح انتہائی افسوسناک خبرآ گئی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

صبح صبح انتہائی افسوسناک خبرآ گئی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) میر پور خاص میں بیت المال سویٹ ہوم میں آگ لگنےسے 5 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں. ذرائع کے مطابق میر پور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں بیت المال کے سویٹ ہوم میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے. بیت المال کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور ایک ملازمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں