1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیوں کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھجوا دی ہے.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے وزارت پٹرولیم کی سمری بھجوا دی. اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے. اوگرا نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل 80-1 روپے، مٹی کا تیل 1-2 روپے اور ہائی اوکٹین 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے. وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کل پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جبکہ اس لا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں