1

رائے ونڈ مارچ میں کتنے افراد شرکت کریں گے؟ کرسیاں بھی لگا دی گئیں

رائے ونڈ مارچ میں کتنے افراد شرکت کریں گے؟ کرسیاں بھی لگا دی گئیں

رائے ونڈ ( پرائم نیوز) رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کیلئے 25 ہزار کرسیاں منگوائی گئی ہیں جبکہ خواتین شرکاء کیلئے ایک ہزار کرسیاں لگائی جا چکی ہیں، جلسہ گاہ میں پینے کے پانی کا وسیع تر انتطام کیا گیا ہے 200 فٹ کے فاصلے پر پانی کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں جلسہ گاہ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے دکھائی دے رہے ہیں. عمران خان کی بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد کے پش نظر فضائہ ہاؤسنگ سکیم میں ہیلی پیڈ تیارکرلیا گیا ہے، ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک وہ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شریک ہوں گے جبکہ ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد عمران خان فضائیہ سوسائٹی میں اہم شخصیت کے گھر مختصر قیام بھی کریں‌گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں