1

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا ایک سال کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان، بڑی وجہ بھی بتا دی

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا ایک سال کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان، بڑی وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے رہنما رانا سکندر اعظم خاں نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب پرایک سال کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا سکندر اعظم خاں کا چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر سیاست سے ایک سال کیلئے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چیمبز آف کامرس صنعت کاروں اور تاجروں کا ادارہ ہے جب تک میں نائب صدر ہوں میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا، صرف اور صرف تاجر اور صنعت کاروں کے کاز کیلئے کام کروں‌گا.

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بزنس فورم کے عہدیدار تھے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سٹی کونسل برائے چیئرمین کیلئے رانا سکندر اعظم خاں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں‌حصہ لیا تھا، جس میں کامیاب نہ ہو پائے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں