1

پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بارے بڑی خبرآ گئی

پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بارے بڑی خبرآ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز)یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بھارت میں صرف انتہا پسندوں کی چلتی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر شفقت امانت علی خان کے بعد پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے. بھارت شہر گڑ گاؤں میں عاطف اسلم کا کنسرٹ 15 اکتوبر کو طے کیا گیا تھا تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم اخل بھارتیہ ہندو کرانتی دل کی دھمکیوں کے بعد کنسرٹ کو منسوخ کر دیا گیا. شہر کی ضلعی انتظامیہ نے بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ کے پیش نظر کنسرٹ کے منتظمین کو پروگرام ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے جسے منتظمین نے قبول کرتے ہوئے کنسرٹ منسوخ کردیا ہے. اس سے پہلے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے پاکستانی فنکار فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس وطن واپس پہنچ گئے. دوسری جانب ہندوستا ن میں پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں آوازیں بلندی ہو رہی ہیں، کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے سے دہشتگردی ختم نہیں ہو گی، جبکہ سلمان خان، سیف علی خان اور جوہی چاولہ نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں