1

’’ضروری نہیں کہ جنگ توپوں اور طیاروں سے ہو، اب پاکستان کے 4 ٹکڑے کرنے کیلئے یہ کام کریں گے‘‘ بھارت نے بڑی دھمکی دے دی

’’ضروری نہیں کہ جنگ توپوں اور طیاروں سے ہو، اب پاکستان کے 4 ٹکڑے کرنے کیلئے یہ کام کریں گے‘‘ بھارت نے بڑی دھمکی دے دی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے رہنما اپنی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے ہیں. بھارتی ٹی وہ شو پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی رہنما ڈاکٹر سبرامانین سوامی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ جنگ توپوں اور طیاروں سے ہو، پاکستان کے 4 ٹکڑے کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہیئے. ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں میری بات مانی جائے گی.

ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شروع میں جنگ توپوں وغیرہ کے ذریعے نہیں ہو گی. بی جے پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے نیو کلیئر بم کے ذریعے شاید 10 کروڑ بھارتی کو ختم کر سکتے ہیں لیکن ہمارے نیو کلیئر بم میں 100 سے 112 کروڑ عوام کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے. جس کے بعد پاکستان کا نام و نشان نہیں ہو گا. پانی کے معاملے پر معاہدے سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ معاہدے دوستوں کے درمیان ہوتے ہیں لیکن پاکستان دھوکہ دیتا رہا ہے تو اب یہی وقت ہے کہ نہرو جو ہمارے سرپر اپنی غلطی تھوپ کر گئے ہیں اس کو سدھارنا ہے اور اگر ہم نے انڈس معاہدہ توڑ دیا تو پاکستان میں اتنا پانی جائے گا کہ پاکستان ڈوب کرہی مرجائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں