1

پاک بھارت کشیدگی، امریکہ بھی میدان میں اتر آیا، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

پاک بھارت کشیدگی، امریکہ بھی میدان میں اتر آیا، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) پاک بھارت کی کشیدہ صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے. وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش انسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیئے کہ وہ اپنے کشیدہ ہونے والے حالات کو مزید ہوا نہ دیں اور ان کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات سے حل کریں. دنیا بھر میں کہیں بھی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں. تفصیلات کے مطابق جوش ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا. پاک بھارت اختلافات کا حل تشدد نہیں بلکہ بات چیت ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

توقع ہے کہ دونوں ملک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے. ان کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کیا اور کہا کہ دنیا بھرمیں جہاں بھی دہشتگردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں جوش آرنسٹ نے کہا ہے کہ حال میں اسلام آباد یا نئی دہلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا. تاہم اس بارے میں محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں