1

صبح‌صبح انتہائی بری خبرآ گئی، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

صبح‌صبح انتہائی بری خبرآ گئی، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

آٹھ مقام ( پرائم نیوز) مسافر بس دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع آٹھ مقام بالائی نیلم کیل سے مظفر آباد جانے والی بس جا کا نمبر MZDX2170 ہے، نوسیری کے مقام پر نامعلوم وجہات کی بناء پر موڑ کاٹے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری. سٹنٹ کشمنر آٹھ مقام سید شوکت گیلانی کا کہنا ہے کہ مسافر کوسٹربلائی نیلم کیل سے مظرآباد جا رہی تھی. شام 6 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا ہے.

مقامی لوگ فوری طور پر جائے مقام پرپہنچ کر ریسکیو کرنے کی کوشش کرنے لگے لیکن بس مسافروں سمیت دریا میں ڈوب گئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ سے بس کے گزرتے وقت 30 کے قریب مسافر سوار تھے، کنڈیکٹر چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا. بس کو فیصل نامی ڈرائیور چلا رہا تھا. جبکہ مرنے والوں کے نام معلوم نہ ہو سکے.

اندھیرا اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے رسکیو کی کاروائیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. بس تقریباً 3 ہزار فٹ بلدنی سے گری ہے جس کے زندہ نچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں. سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ضلع آٹھ مقام اور ضلع مظفرآباد کی انتظامیہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر رسکیو کی نگرانی کی ہے. سپیکر امسبلی شاہ غلام قادر نے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور حکومت کی طرف سے ہرقسم کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں