1

پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی کشیدگی، بھارتی فوج کی جانیں حلق تک پہنچ گئیں، چھٹی کی درخواستوں کا سلسلہ جاری

پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی کشیدگی، بھارتی فوج کی جانیں حلق تک پہنچ گئیں، چھٹی کی درخواستوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں جنگ ناگزیرہوتی جا رہی ہے جس کے بعد پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی فوجیوں کی جان ان کے گلوں تک پہنچ گئی ہے اور بھارتی سنہا کے نام نہاد جانباز، نڈر کہلائے جانے والے سینک بارڈر سے دور گھروں کی طرف روانہ ہونے کی فکر میں مشغول ہو گئے ہیں اور دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب بھارتی فوج کو 40 ہزار سے زائد بھارتی فوجیوں کی چھٹی کی مختلف درخواستیں موصول ہو چکی ہیں. جن میں‌بھارتی فوجیوں نے مختلف بہانے تراشے ہیں، کچھ فوجیوں نے اپنی درخواستوں میں لکھا ہے کہ وہ بیمار ہیں. کچھ نے لکھا ہے کہ ان کے والدین کی طبیعت خراب ہے اس لیے چھٹی دی جائے. چھٹی کی درخواست دینے والوں میں بھارتی فوج کے کئی افسربھی شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں