1

شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

واشنگٹن ( پرائم نیوز) امریکی شہر برلنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والا 25 سے 26 سال کا ہسپانوی شہری لگتا ہے. جس نے شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کی. فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے. برلنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پرقریبی اسکول خالی کرالیا گیا. فائرنگ کا واقعہ سیٹل شہر کے شمال میں 65 میل دور پیش آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں