1

انڈے کی سفیدی زیادہ فائدہ مند ہے یا زردی؟ ماہرین نے پراسرار سوال کا جواب دے دیا

انڈے کی سفیدی زیادہ فائدہ مند ہے یا زردی؟ ماہرین نے پراسرار سوال کا جواب دے دیا

لندن ( پرائم نیوز) ہم سنتے آ رہے ہیں کہ انڈے کی نسبت زردی زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے اور اسے بھی مکمل پکانے کی بجائے آدھا کچا چھوڑ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے. لیکن سائنسدان ایسنل کیز نے 1950ء کی دہائی میں یہ نظریہ دیا ہے کہ انڈے کی زردی میں موجود چکنائی کولیسٹرول جیسے مسائل کا سبب بنتی ہے اور آج تک یہ رائے عام پائی جاتی ہے کہ انڈے کی زردی سے پرہیز ہی بہتر ہے، لیکن کیا واقعی ہی یہ بات ٹھیک ہے اور کیا انڈے کی زردی کو ضائع کرکے ہم اپنی صحت کا نقصان تو نہیں کر رہے؟

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی 2010ء کی ایک تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ سیچوریٹڈ چکنائی کا دل کی بیماریوں اور فالج جیسے امراض سے کوئی تعلق نہیں ہے. دل کی بیماریوں کی اصل وجہ دائمی ذہنی دباؤ، نباتاتی تیل کا زیادہ استعمال اور پروسیسڈ کاربوہائیڈریٹ ہیں.

ڈاکٹر وولف نے کہا ہے کہ انڈے کی زردی وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد کیلئے اہم ہے اسی طرح بی وٹامنز توانائی فراہم کرتے اور کولین نامی مادہ دماغ، پٹھوں کو طاقت دیتا ہے جبکہ یہ حاملہ خواتین کیلئے بھی بہت مفید ہے. انڈے کی زردی ہارمون پیدا کرنے اور جسم میں وٹامن اور معدنیات کے انجذاب کیلئے بہت مددگار ہے. اگر آپ دیگر خوراک پرکنٹرول رکھیں تو انڈے کی زردی چکنائی کے باوجود آپ کے وزن میں اضافہ نہیں کرے گی.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں