1

تھری جی اور فور جی صارفین یہ خبر پڑھ لیں، پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا

تھری جی اور فور جی صارفین یہ خبر پڑھ لیں، پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اگست 2016ء کے آخر میں ملک بھر میں 3G اور 4G صارفین کی تعداد 7-23 ملین تک پہنچ گئی ہے. پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں 3G صارفین کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والی کمپنی موبی لنک ہے جس کے صارفین 41-10 ملین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ٹیلی نار ہے جس کے صارفین 8-8 ملین ہیں.

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زونگ 3G صارفین کی تعداد 75-6 ملین ہے اور یوفون کے صارفین 25-5 ملین ہیں. پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 4G کی سہولتوں سے فائدہ پہنچانے والے زونگ صارفین کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 526 ہے جبکہ وارد ٹیلی کام کے 4G صارفین کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 167 ہے. رپورٹ کے مطابق اگست 2016ء کے دوران ملک میں موبائل فون کی سہولتیں فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے 3G اور 4G صارفین کی تعداد میں 9 لاکھ 19 ہزار 531 صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں