1

نواز شریف کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی

نواز شریف کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی

کراچی ( پرائم نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لانے والے کے لئے پاکستانی تاجر نے ساڑھے دس کروڑ روپے کا انعام مقرر کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی کو پکڑ کر لانے والے کیلئے قیمت مقرر کر دی گئی ہے. کراچی کے ایک تاجر حاجی الیاس پٹیل نے کہا ہے کہ جو شخص بھارتی وزیراعظم کو پکڑ کر لائے گا اسے ساڑھے 10 کروڑ انعام دوں گا.

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارت کی انتہا پسند تنظیم کی طرف سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سرلانے والے کیلئے ایک کروڑ انعام مقررکیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں