1

اگر آپ بھی یہ موبائل فون لینے کے خواہشمند ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کہیں پچھتانا نہ پڑ جائے

اگر آپ بھی یہ موبائل فون لینے کے خواہشمند ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کہیں پچھتانا نہ پڑ جائے

نیو یارک ( پرائم نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک رہائشی نے سام سنگ نوٹ سیون کی بیٹری میں پائی جانے والی مہلک فنی خرابی کی بنا پر کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے. بیٹری کی خرابی کے حوالے سے سام سنگ نوٹ سیون کے انتظامیہ کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ خیال کیا جاتا ہے. امریکی نیوز چینل کے مطابق فلوریڈا کے علاقے پال بیچ سے تعلق رکھنے والے امریکی جانا تھن سٹروبل نے بتایا کہ 9 ستمبر کو وہ اپنا نیا سام سنگ نوٹ سیون دائیں جیب میں ڈالے جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ بری طرح سے جل گئی. زخمی ہونے کے علاوہ اس واقعہ پر اسے شدید ذہنی صدمہ بھی ہوا. دوسری جانب سام سنگ موبائل کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انہیں حادثے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی عدالتی فیصلے سے پہلے اس پیش رفت پر تبصرہ کرنے سے دور رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں