1

’’رائے ونڈ مارچ‘‘ پاکستان تحریک انصاف نے صاف انکار کر دیا

’’رائے ونڈ مارچ‘‘ پاکستان تحریک انصاف نے صاف انکار کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت لینے سے انکار کر دیا ہے، صرف جلسے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے. تحریک انصاف لاہور رورل کے ضلعی صدر ظہیر عباس کھوکر کی طرف سے ڈی سی او لاہور کو لکھے گئے خط میں ضلعی انتظامیہ سے 30 ستمبر کو ہونے والے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کی اجازت لینے کی بجائے صرف انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے.

خط میں لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے سلسلے میں اڈہ پلاٹ میں جلسہ کرے گی جس سے عمران خان خطاب کریں گے، تحریک انصاف کی اس سرگرمی کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں.

پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ضلعی انتظامیہ ک ساتھ اڈہ پلاٹ پر مجوزہ جلسہ گاہ کا معائنہ کیا گیا اور انتظامیہ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں