1

بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا، وطن عزیز کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کی دھمکی دے دی

بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا، وطن عزیز کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کی دھمکی دے دی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت نے پاکستان کے ساتھ دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں. پاکستان کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے کی واضح دھمکی دے دی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے اپنی سرزمین سے دہشتگری ختم نہیں کی تو سندھ طاس معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے. ترجمان کا نئی دہلی میں بریفنگ کے دوران کہنا ہے کہ کسی ملک سے معاہدہ طے کرنے کیلئے دونوں ملکوں میں تعاون اور اعتماد کی فضا کا قاہم ہونا لازمی ہے، لیکن موجودہ صورت حال میں پاکستان کا کردار واضح ہے.

جس کے باعث سندھ طاس معاہدہ پرقائم رہنا مشکل ہے، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے 1959 میں سندھ طاس معاہدے پردستخط کیے تھے. معاہدے کے تحت بھارت، پاکستان جانے والے دریاں کا صرف 20 فیصد پانی استعمال کرنے کا مجاز ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں