1

مایہ ناز باؤلر سعید اجمل پی سی بی سے سخت ناراض ہوگئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

مایہ ناز باؤلر سعید اجمل پی سی بی سے سخت ناراض ہوگئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور (پرائم نیوز) ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل فیئرویل کی باتیں کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ہیں. سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہونا نہیں چاہتے. شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ اور انہیں دیے جانے والے فیئر ویل میچ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن ایسے میں پی سی بی کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ سعید اجمل کو بھی عزت دار طریقے کے ساتھ خیرباد کہیں گے. لیکن سعید اجمل اس فیصلے کے خلاف تھے. سعید اجمل نے بیان میں کہا ہے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چاہیئے. ویسٹ انڈیز کے خلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں.

سعید اجمل کے ذرائع کے مطابق وہ الوداع کہنے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں. کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود فیصلہ کیسے کرسکتا ہے اور انہیں ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کرنے کیلئے اتنا پیسہ کیوں لگایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں