1

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

حیدر آباد ( پرائم نیوز) سندھ کے ضلع حیدر آباد، نواب شاہ، مٹیاری سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے. زلزلے کے جھٹکوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے. حید آباد، نواب شاہ، مٹیاری، کوٹری، ہالہ اور سعید آباد سیمت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے. جبکہ کوٹری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک کی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 9-4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز نواب شاہ سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں