1

بھارت اب اپنی خیر منا لے، پاکستان کے ساتھ اگر جنگ کی تو چین کیا کرے گا؟ دوست ملک نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

بھارت اب اپنی خیر منا لے، پاکستان کے ساتھ اگر جنگ کی تو چین کیا کرے گا؟ دوست ملک نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

لاہور ( پرائم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر چینی قونصل جنرل نے پاکستان کو ہرقسم کی حمایت کی یقین دہانی کروائی. چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے. پاک چین دوستی لازوال ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں چین پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا.یوبورن کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شہباز شریف کی کوششوں سے آگے بڑھ رہا ہے چینی قونصل جنرل نے شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ چین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں