1

پاکستان، بھارت حالات کشیدہ، بھارتی فوج اگلے مورچوں پر کن سرگرمیوں میں مصروف ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان، بھارت حالات کشیدہ، بھارتی فوج اگلے مورچوں پر کن سرگرمیوں میں مصروف ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت نے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیے ہیں اور کنٹرول لائن بوفورس توپیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، جس کے بعد برطانوی میڈیا نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام محدود پیمانے پر جنگ کے آغاز کا پیش رفت بھی ہو سکتا ہے. جبکہ دوسرے غیر مصدقہ بھارتی فوج کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام فوجی اڈوں پرایمرجنسی کی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے.

خیال رہے کہ بھارتی بحریہ نے ایمرجنسی اور بحری اڈوں پرہائی الرٹ کی کل تصدیق کر دی تھی. دوسری طرف اقوام میں متحدہ میں پاکستان نے سچ بولا تو مودی سرکارکو آگ لگ گئی. سفارتی میدان میں مارپڑی تو سوئی جنگ پرجا اڑی.

مودی اور اس کے حواریوں نے نئی دہلی کے وارروم میں سرجوڑ لئے. پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک پر مشورے بھی کئے گئے. بھارتی کابینہ کے اجلاس میں وزارت دفاع اور عسکری قیادت کی طرف سے محدود پیمانے کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے نریندر مودی کو پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک پربریفنگ دی گئی. اجیت ڈوول اور فوجی سربراہوں نے پردھان منتری کو ہلاشیری دی. نقشوں کی مدد سے اہداف کی نشاندہی بھی کی. بھارتی میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں. چیخ و پکار جاری ہے، وار، وار بھی جاری ہے لیکن جوش میں ہوش کھولنے والوں کو شاید یاد نہیں کہ ان کا پالا کس سے پڑا ہے اور ان کے سامنے کون کھڑا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں