1

بھارت پاکستان دشمنی پر کھل کر میدان میں اتر آیا، سب سے اہم چیزواپس لینے کا فیصلہ کرلیا

بھارت پاکستان دشمنی پر کھل کر میدان میں اتر آیا، سب سے اہم چیزواپس لینے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت نے پاکستان کے خلاف دشمنی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں. بھارتی حکومت نے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کا درجہ واپس لینے پر توجہ دینا شروع کر دی ہے.

بھارتی وزیر خزانہ راجن میگھوال نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ قرار دینے کا درجہ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خزانہ ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کا درجہ واپس لینے پرغور کر رہی ہے. انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے بڑھنے والے دباؤ پربھارت کی طرف سے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لیے جانے کا امکان ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خزانہ ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کا انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے پرغورکر رہی ہے.

خیال رہے کہ بھارت کی طرف سے 1996ء میں‌تجارت میں بہتری کیلئے انتہائی پسندیدہ ملک کا درج دیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں