1

تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈی او لاہور کے مطابق 30 ستمبر کو طلبا کو سکولوں اور کالجوں میں جاتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر طالبات کو زیادہ مشکلات پیش آ سکتی ہیں جس کے باعث سکولوں اور کالجوں کو بند کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے. تاہم چھٹی کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو کالج اور سکول بند رکھے جائیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا.

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں