1

اب کبوتروں کو بھی پڑھنا سکھایا جا سکتا ہے مگر کیسے…؟ ماہرین کی دلچسپ تحقیق

اب کبوتروں کو بھی پڑھنا سکھایا جا سکتا ہے مگر کیسے…؟ ماہرین کی دلچسپ تحقیق

نیوزی لینڈ ( پرائم نیوز) نیوزی لینڈ کے محققین کا کہنا ہے کہ کبوتروں کو پڑھنا سکھایا جا سکتا ہے. یہ خیال کیاجاتا تھا کہ پرندے انسانوں اور بندروں کی طرح الفاظ اور غیرالفاظ میں فرق کرسکتے ہیں، جسے ماہرین نے درست ثابت کیا.

یونیورسٹی آف اٹاگو، نیوزی لینڈ کے ماہرین نے 18 کبوتروں پر تحقیق کی. تحقیق کے بعد ماہرین نے آٹو شیپنگ طریقے کے تحت 4 ذہین ترین کبوتروں کو الگ کرلیا. آٹو شیپنگ ایسا طریقہ ہے جس میں ایک سوراخ سے فلیش لائٹ کا استعمال کرکے کبوتروں کو کھانے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے.

اس طریقے میں کبوتروں کو سب سے پہلے یہ سکھایا جا سکتا ہے کہ ہر دفعہ لائٹ فلیش کرنے سے کھانا ملتا ہے. کبوتروں کو پڑھنا سکھانے کیلئے اس طریقہ میں لائٹ کو الفاظ سے بدل دیا گیا ہے. کبوتروں کو ایک بار الفاظ دکھائے جاتے اور دوسری بار غیرالفاظ. درست جواب کیلئے کبوتروں کو الفاظ یا سٹار آئیکون پر ٹھونگ مارنا ہوتی ہے. درست جواب پر انہیں کھانا دیا جاتا ہے.8 ماہ کی اس تحقیق کے دوران ماہرین نے 4 کبوتروں کو 43 الفاظ سکھائے. تحقیق کے نتائج کو پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں