1

ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی فضائیہ کا یو اے وی ڈرون راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے. حادثے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح بھارتی ایئر فورس کا ڈرون راجھستان کے علاقے جیسل مرمیں گر کر تباہ ہو گیا ہے. بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش اوجھا کا کہنا ہے کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. خیال رہے کہ اس ماہ کے اس حادثے سے بھارتی فضائیہ کو دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے. کچھ دن پہلے بھارتی فضائیہ کا میل 21 جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گیاتھا تاہم اس کے نتیجے میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پچھلے روز بھی میک 21 طیارے کی کریش لینڈنگ کرائی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں