1

معروف کامیڈین پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے مرکزی کردار نے خیرباد کہہ دیا، وجہ بھی سامنےآ گئی

معروف کامیڈین پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے مرکزی کردار نے خیرباد کہہ دیا، وجہ بھی سامنےآ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت کے معروف ترین کامیڈین پروگرام دی کپل شرما شو کے اہم ٹیم ممبر اور شو کے مستقبل مہمان و معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دی کپل شرما شو کو خیرباد کہہ دیا ہے. ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جو اپنے پرجستہ جملوں اور شاعری کے حوالے سے جانے مانےجاتے ہیں، نے بھارتی سیاست کا حصہ بننے کیلئے کامیڈی شو کا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ 30 ستمبر تک کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پروگرام کو خیرباد کہہ دیں گے اور پنجاب سیاست کا حصہ بن جائیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر کی تصدیق ان کی اہلیہ کی طرف سے بھی کی گئی ہے.

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ کے شو کو چھوڑنے کی خبریں ایک بار پہلے بھی کافی گردش کر رہی تھیں جن کی انہوں نے سختی سے تردید کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں