1

موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب کام چھوڑیں، صرف یہ طریقہ آزمائیں

موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب کام چھوڑیں، صرف یہ طریقہ آزمائیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) موٹاپہ ہر خطے کے انسان کیلئے بہت بڑا عذاب ہے. ہر کوئی سلم اور سمارٹ دکھنا چاہتا ہے اور اس کیلئے موٹے افراد ہر حد تک چلے بھی جاتے ہیں، مہنگی ترین دوائیاں اور دوست احباب کے مشورے سب کچھ ہی آزماتے ہیں مگر کوئی خاص فرق پھر بھی نہیں پرٹا.

ماہرین نے موٹاپے کے شکار افراد کیلئے اس مشکل کا حل نکال دیا ہے. ویسے تو طبی ماہرین موٹا پے سے بچنے کیلئے غذا میں توازن اور روازنہ ورزش کرنے کی تجویز دیتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے انوکھا علاج تجویز کیا ہے.

یوکو ہاما سینٹرل یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں کنوارے مردوں میں موٹاپے کا خدشہ دگنا ہو جاتا ہے. ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے شکار افراد پرکی گئی اس تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شادی شدہ مردوں میں میٹا بولک سنڈروم میں مبتلا ہونے کے امکانات غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بیوی کی طرف سے دوا کا خیال ہے، گھریلو سکون اور بیماری ک صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہو سکتا ہے تاہم اچھی غذا اور مناسب ورزش اس کا بہترین حل ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں