1

عمران خان پر پابندی عائد کر دی گئی

عمران خان پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو راولپنڈی میں ریلی اور جلسے سے روک دیا، رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، الیکشن کمیشن نے ریلی اور جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے. ریٹرننگ آفیسرپی پی 7 راولپنڈی نے عمران خان کو شرکت سے روکا ہے. عمران خان کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی بینرز اور میڈیا سے پتہ چلا کہ ٹیکسلا میں آپ ریلی میں شرکت کریں گے.

الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے مطابق منتخب رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، عمران خان نے پی پی 7 سے تحریک انصاف کے امیدوار عمار صدیق خان کی ریلی میں شرکت کرنی ہے، پی پی 7 راولپنڈی صدیق خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی. پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 26ستمبر کو ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں