1

مسافر بس میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

مسافر بس میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے. ذرائع کے مطابق پشتہ خرہ چوک میں گیس فلنگ کے دوران بس میں دھماکہ ہو گیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اسکی آواز سنی گئی جبکہ بس کو بھی بری طرح سےنقصان ہوا ہے. بس پشاور سے افغانستان جا رہی تھی.

ذرائع نے بتایا ہے کہ بس افغان مہاجرین سے بھری ہوئی تھی تاہم دھماکے کے باعث ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور کئی مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا. دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پرہی پہنچ گئی جبکہ فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی روانہ کر دی گئی ہیں تاہم زخمیوں اور ہلاکتوں میں مزید خدشہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں