1

عوام کیلئے بری خبر، پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

عوام کیلئے بری خبر، پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

نیو یارک ( پرائم نیوز) امریکی خام تیل کے ذخائر میں 6.2 ملین بیرل کی کمی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک 3 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 14 سینٹ اضافے سے 43 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں.

نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 2.4 ڈالر اضافے سے 46.6 ڈالر جبکہ لندن برینٹ کی قیمت 1.3 ڈالر اضافے سے 45.4 ڈالر پر پہنچ گئی ہے. امریکی توانائی کی تفصیلات دینے والے محکمے کا کہنا ہے کہ امریکی تیل کے ذخائر میں توقعات سے تقریباً 2 ملین بیرل کی کمی دیکھنے کو ملی ہےجو قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی. ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں