1

ایک اور جنگی طیارہ تباہ

ایک اور جنگی طیارہ تباہ

لندن ( پرائم نیوز) شامی فوج کا ایک جنگی طیارہ دارلحکومت دمشق شمال میں واقع علاقے میں گرکرتباہ ہو گیا ہے. فوری طور پر یہ واضح نہ ہوسکا کہ اس طیارے کو مار گرایا گیا یا کسی فنی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا ہے اس کے پائلٹ کے بارے میں بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

دوسری طرف داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی. غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی صدرگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ یہ جنگی جیٹ دمشق کے قریب واقع قلمون کے مشرقی علاقے میں گرکرتباہ ہوا ہے. اس کے پائلٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی. داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن دعوے کی آزاد ذرائع نے کوئی تصدیق نہیں کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں