1

واٹس ایپ کا زمانہ ہوا پرانا، گوگل نے شاندار میسجز ایپ متعارف کروا دی، خصوصیات جان کرہر کوئی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے

واٹس ایپ کا زمانہ ہوا پرانا، گوگل نے شاندار میسجز ایپ متعارف کروا دی، خصوصیات جان کرہر کوئی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائے

نیو یارک ( پرائم نیوز) گوگل نے اپنی نئی میسجنگ ایپ ایلو متعارف کرا دی ہے جو اس وقت دستیاب دیگر ایپ سے کچھ مختلف ہے. اس وقت فیس بک میسجز، واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسج کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور گوگل کو امید ہے کہ اس کی ایپ ان تینوں کے مقابلے میں کامیاب ہو گی. اس سے پہلے گوگل نے اپنی ایپ ہینگ آؤٹ متعارف کروائی تھی، جو کچھ زیادہ کامیاب نہ ہو سکی، لیکن اس بار گوگل کچھ منفرد سوچ کے ساتھ سامنے آیا ہے.

اصل میں ایلو کو گوگل نے اپنی سب سے بڑی مضبوطی کے ساتھ پیش کیا ہے اور وہ ہے مشین لرننگ ٹیکنالوجی جسے گوگل اسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسا چیٹ بوٹ ہے جو صارف اور اس کے دوستوں کو چیٹ ہسٹری مہیا کرے گا جبکہ متعدد گوگل پراڈکٹس کو بھی چیٹ کے دوران سامنے آئے گا. اس ایپ میں صارف اپنے میسج کا سائز بدل سکے گا، خود کار ریپلائی، گوگل اسٹنٹ سے چیٹ کرکے مختلف چیزوں یا اردگرد کے علاقے کے بارے میں معلومات کا حصول، اسٹیکرز، تصاویرڈراکرنا ( فی الحال یہ صرف اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہے) اور سیکرٹ موڈ وغیرہ اس کے خاص فیچرز ہیں. اس سیکرٹ موڈ میں صارف اینڈ ٹو ایںڈانکرپٹڈ میسجز بھیج سکے گا جو کہ کچھ سیکنڈز بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں