1

رائے ونڈ مارچ ہو گا یا نہیں؟ تحریک انصاف نئی مشکل میں مبتلا

رائے ونڈ مارچ ہو گا یا نہیں؟ تحریک انصاف نئی مشکل میں مبتلا

لاہور ( پرائم نیوز) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے رائے ونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے رائے ونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ شکیل دے دیا، فل بینچ اگلے ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا. واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں