1

’’نمبرون ٹیسٹ ٹیم‘‘ معروف باؤلر نے پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، نام جان کر آپ بھی داد دیں گے

’’نمبرون ٹیسٹ ٹیم‘‘ معروف باؤلر نے پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، نام جان کر آپ بھی داد دیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میسں حاصل کرنا ملک کے کیلئے بڑے فخر کی بات ہے. وقار یونس کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئی سی سی سے میس وصول کرنا ایک ایسے ملک کیلئے تاریخی لمحہ تھا جہاں پچھلے سات سالوں سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا گیا. وقار یونس نے کہا ہے کہ اس کامیابی پر ہر اس شخص کو داد دینی چاہیئے جس نے اس پوزیشن کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کیا. سابق کوچ کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم، کپتان مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اکثر 90 کی دہائی کی ٹیم کو پاکستان کی تاریخ کی بہترین ٹیم گردانتے ہیں لیکن ٹیم نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل نہیں کی. سابق کوچ نے ٹیسٹ کی کارکردگی پر نکتہ چینی کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی اکثرٹیسٹ کرکٹ عرب امارات میں کھیلی ہیں. وقار یونس نے اس سال ورلڈ‌ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ پی سی بی میں جمع کرائی گئی ٹیم کی خفیہ رپورٹ عام ہونے پر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

پاکستان ٹیم کے سابق عظیم باؤلر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں اپنے گھرمیں کھیلتی ہیں اور موزوں پچزتیارکرتی ہیں لیکن پاکستان اپنے حق میں ایسا کچھ کیسے کرتا اس کے باوجود پاکستان نے اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں غیر جانبدار مقام پر کھیلی اور بہتر کھیلتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کھیلی. ون ڈے ٹیم کی ناقص صورت حال پر بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے مقابلے میں ہم ون ڈے میں جدید کرکٹ اپنانے میں بدقسمتی سے ناکام ہوئے اس طرز کیلئے تشویش کا باعث ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں