2

پاکستانی صارفین خوش ہو جائیں، اب آپ بھی یوٹیوب سے پیسے کما سکیں گے

پاکستانی صارفین خوش ہو جائیں، اب آپ بھی یوٹیوب سے پیسے کما سکیں گے

اب پاکستان سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب صارفین بھی یوٹیوب سے پیسے کما سکیں گے. ایک نئی اپ ڈیٹ کے بعد پاکستانی صارفین اپنے اوریجنل مواد سے پیسے کما سکتے ہیں.ایسا کرنے کیلئے آپ کے پاس پہلے ایڈسنس اکاؤنٹ ہونا چاہیئے یا پھر آپ کو نئے اکاؤنٹ کیلئے اپلائی کرنا پڑے گا. پاکستان میں گوگل کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظرامید ہے کہ آپ کی درخواست آرام سے قبول ہو جائے گی.

یوٹیوب میں monitization کو فعال کرنے کیلئے سب سے پہلے تو اپنا پروفائل پرچینل کھولیں. اس کے بعد دائیں طرف اوپر پروفائل آئیکون پر کلک کر کے Creator Studio کھول لیں. اس کے بعد بائیں طرف Channel پھر Status and Features پر کلک کریں. یہاں آپ کو Enable Monetization کارڈ نظر آئے گا. یہاں سے اسے Enable کرلیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں