1

کسی اجنبی کے چہرے پر 3 سیکنڈ سے زیادہ نظر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے حیران کن بات بتا دی

کسی اجنبی کے چہرے پر 3 سیکنڈ سے زیادہ نظر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے حیران کن بات بتا دی

لاہور (پرائم نیوز) اگر آپ کسی کی طرف دیکھتے ہیں تو کبھی بھی 3 سیکنڈ سے زیادہ نہ دیکھیں کیونکہ اس طرح دوسرے شخص کو کافی عجیب محسوس ہوتا ہے، برطانیہ میں 500 افراد پرکی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 3 سیکنڈ سے کم یا زیادہ کسی دوسرے کی طرف دیکھنے سے اسے اچھا نہیں لگتا.تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی کے چہرے پر 3 سیکنڈ سےزیادہ دیر تک نظررکھی جائے تو اسے بالکل اچھا نہیں لگتا اور یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات یہ بات لڑنے کی وجہ بھی بن جاتی ہے.

یونیورسٹی آف لندن کے نیکولا بینیٹی نے کہا ہے کہ اگر آپ کسی سے بات کررہے ہوں تو اس کے چہرے پر دیکھنے کی بجائے اس کی ناک پر نظر رکھیں یا باتوں کے دوران ایک یا آدھ بار ادھر ادھر توجہ لے جائیں تاکہ دوسرے شخص کو عجیب نہ لگے. اگرآپ کسی اجنبی کی طرف دیکھیں تو زیادہ دیر تک اس کے چہرے پر نظرنہ رکھیں کیونکہ یہ ایک غیرقانونی حرکت کہلاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں