1

افسوس ناک خبر، انعام یافتہ معروف مصنف اور ہدایتکار انتقال کر گئے

افسوس ناک خبر، انعام یافتہ معروف مصنف اور ہدایتکار انتقال کر گئے

لاس اینجلس ( پرائم نیوز) آسکرانعام یافتہ مصنف اور ہدایتکار کرٹس ہینسن 71 سال کی عمرمیں ہالی ووڈ کے اپنے ہی گھر میں انتقال کر گئے.پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے. ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ الزائمر کی بیماری میں مبتلا تھے اور ریٹائرمنٹ کی زندگی بسرکررہے تھے. لاس اینجلس پولیس محکمے کے مطابق پولیس نے موت کی جانچ کیلئے ہینسن کے گھرکادورہ کیا اور انہیں وہاں مردہ پایا.

کرٹس ہینسن نے ‘سینیما نامی میگزین’ سے ایک لکھاری کے طورپراپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں اے کنفینڈ نشیئل کے ماخوذ سکرین پلے کیلئے آسکرانعام حاصل کیا. انہوں نے گلوکار ایمینیم کی فلم ‘8 مائلز’ کی ہدایت کاری بھی کی تھی. انہوں نے کیون بیکن اور میرل سٹریپ کے ساتھ سنہ 1994ء میں داریوروائلڈ کی ہدایت کی اور پھر سنہ 2000 میں ٹوبی میگوائراورمائکل ڈگلس کے ساتھ ‘ونڈابوائز’ کی ہدایت کی. سنہ 1997 میں انہوں نے ‘ایل اے کنفیڈ نشیئل’ کیلئے لاس اینجلس میں جرائم پرمبنی جیمزایلوری کے ناول کے پلاٹ پر شراکت میں سکرین پلے بھی لکھا. اپنے آخری دور میں انہوں نے ایچ بی اور کی فلم ‘ ٹوبگ ٹوفال’ کی ہدایت کی تھی جس میں جیرارڈ ہٹلر اور الزابیتھ شو شامل تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں