1

چینی کمپنی زونگ نے Ufone اور PTCL بارے بڑی دلچسپی کا اظہار کر دیا، مذاکرات شروع

چینی کمپنی زونگ نے Ufone اور PTCL بارے بڑی دلچسپی کا اظہار کر دیا، مذاکرات شروع

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی اسی ایل اور یوفون کو خریدنے کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے. نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یوفون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، زونگ اور اتصالات کے اس حوالے سے تین اجلاس ہوئے، آخری اجلاس میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یوفون کی خریداری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے.

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پہلی میٹنگ دبئی، دوسری چین اور تیسری یورپ کے ایک ملک میں ہوئی ہے. تیسری اور آخری میٹنگ میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یوفون کی خریداری کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے، اس اجلاس میں دونوں کمپنیوں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اثاثوں کی قیمت کا تعین کرےگی.

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی نجکاری کے وقت اتصالات نے 26 فیصد حصص خریدے تھے باقی حصص کمپنی انتظامیہ کے نام تھے اور اس وقت یہ کمپنی پی ٹی سی ایل کی فروخت کیلئے بااختیار ہے، اس وقت پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی آئی سی‌ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے، یہ صارفین کو لینڈ لائن، وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ، براڈ بینڈ ملٹی میڈیا سروسز اور دیگرخدمات فراہم کرتی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اتصالات نے پاکستانی حکومت کو 800 ملین ڈالرز ابھی تک ادا کرنےہیں، دوسری جانب پی ٹی سی ایل کی فروخت کی بھی بات چیت جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں